نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز تینوں زرعی اصلاحات کے قوانین پر عمل درآمد کو اگلے احکامات تک معطل کرنے اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیئم کی ایک ڈویژن بینچ نے ایک مختصر سماعت کے بعد کہا، "ہم اگلے احکامات تک زرعی اصلاح کے تینوں قوانین کو
معطل کرنے جارہے ہیں۔" ہم ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے۔ "
عدالت عظمی نے کہا ، "ہم کمیٹی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی تشکیل کرنے جارہے ہیں۔ یہ کمیٹی عدالتی کارروائی کا حصہ ہوگی۔
عدالت نے کمیٹی کے لئے زرعی معاشی ماہرین اشوک گلاٹی ، ہرسمرت مان ، پرمود جوشی اور انیل گھنوت کے نام کی بھی تجویز کی ہے۔ تاہم ، عدالت آج شام تک ایک مکمل حکم جاری کرے گی۔