نئی دہلی، 29 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کے تراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر جمعرات کے روز روک لگا دی جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سی بی
آئی تحقیقات کے لئے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر روک دی۔ عدالت نے تمام فریقوں کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔ بینچ نے نوٹس کا جواب دینے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے۔
تاہم عدالت نے ان دونوں صحافیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی منسوخی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔