: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر 2023 کے حکم پر روک لگا دی جس میں متھرا میں شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کی ہدایت دی گئی تھی جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر
روک لگانے کا حکم دیا تاہم بنچ نے واضح کیا کہ کیس کی مزید کارروائی ہائی کورٹ کے سامنے جاری رہے گی ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ کمشنر کورٹ (کورٹ کمشنر) کی زیر قیادت ٹیم کی نگرانی میں 14 دسمبر 2023 کو اتر پردیش کے متھرا میں کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے ابتدائی سروے کی اجازت دی تھی۔