ذرائع:
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز مظفر نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ایک طالب علم کو اس کے اساتذہ کی ہدایت پر اس کے ہم جماعتوں کے ذریعہ مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے کے معاملے میں تحقیقات کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔
جسٹس ابھے ایس اوکا اور پنکج مٹھل کی بنچ نے ایس پی سے کہا کہ وہ طالب علم اور اس کے والدین کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع
کرے۔
سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا اور 25 ستمبر تک جواب طلب کیا۔
سپریم کورٹ مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کی طرف سے دائر ایک PIL کی سماعت کر رہی تھی، جس میں طالب علم کو تھپڑ مارنے کے معاملے میں تیزی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مظفر نگر پولیس نے ٹیچر پر فرقہ وارانہ تبصرے کرنے اور اپنے طالب علموں کو ایک مسلم ہم جماعت کو ہوم ورک نہ کرنے پر تھپڑ مارنے کا حکم دینے کا الزام لگایا تھا۔