the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 7 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سابق وزرائے اعلی کے لئے سرکاری بنگلہ دیئے جانے سے متعلق اتر پردیش حکومت کے ترمیمی قانون کو آج مسترد کر دیا۔
جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم ’لوک پرہری‘ کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ سابق وزیر اعلی مستقل طور پر سرکاری بنگلہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں۔
عدالت نے اترپردیش کے وزیر (تنخواہ، الاؤنس اور دیگر دفعات)



قانون کی دفعہ 4 (3) کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس طرح کا قانون امتیازی ہے۔یہ آئین کے مطابق نہیں ہے۔
عدالت عظمی نے اگست 2016 میں ایک فیصلہ سنایا تھا، جس میں اس نے کہا تھا کہ سابق وزرائے اعلی کو سرکاری بنگلوں کا الاٹمنٹ غیر مناسب ہے اور ایسے بنگلے حکومت کو واپس دیئے جانے چاہئے، لیکن ریاستی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے سابق وزرائے اعلی کے لئے مستقل طور پر سرکاری بنگلے فراہم کئے تھے۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.