: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک اسکول کے طالب علم کو ایک ٹیچر کے حکم پر اس کے ہم جماعت کی جانب سے تھپڑ مارنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ واقعہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اس سے حکومت کا ضمیر جھنجھوڑنا چاہیے
جسٹس ابھے ایس اوکا اور پنکج متھل کی بنچ نے اتر پردیش میں اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کے معیار پر سنگین سوالات اٹھائے اور اسے ہدایت دی کہ ایک ٹیچر کے اپنے طالب علموں کو ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کے مبینہ واقعہ کی تحقیقات اور نگرانی کرنے کے لئے ریاستی حکومت انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کو تعینات کرے گی۔