نئی دہلی ، 25 ستمبر ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اجے کمار
کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے احکامات پاس نہیں کرسکتے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے نمائندگی کرنے کی اجازت دے ، لیکن بنچ نے کہا کہ وہ ہر کسی کو الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔