: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مرشد آباد میں وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر شروع ہونے والے فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد کے پیش نظر مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے اور نیم فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کی درخواست پر کوئی فوری ہدایت دینے سے آج انکار کر دیا جسٹس بی آر گوئی اور آسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ کے سامنے اس معاملے کی فوری سماعت کے لئے اسے لسٹ کیا گیا تھا۔
ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین، درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے، عدالت عظمی سے ریاست میں جاری تشدد کو
اجاگر کرنے کے لیے اضافی دستاویزات دائر کرنے کی اجازت طلب کی اور آئین کے آرٹیکل 355 کے فوری نفاذ کی اپیل کی۔
ایڈوکیٹ جین نے کہا ریاست میں نیم فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کی ضرورت ہے۔ یہ معاملہ کل سماعت کے لیے لسٹ کیا گیا ہے۔ میں نے آرٹیکل 355 کی درخواست کے لیے ایک اضافی درخواست دائر کی ہے
اس درخواست پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جسٹس گوئی نے سوال کیا " آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر راج نافذ کرنے کے لیے صدر کورٹ آف مینڈیمس جاری کریں ؟ جیسا کہ ہم پر قانون سازی اور ایگزیکٹو ڈو مینز میں دخل اندازی کا الزام ہے۔