: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پیر کے
روز مسترد کر دی جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے مسٹر سسودیا کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 17 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔