the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی والی بنچ نے اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اعظم خان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل سے کہا کہ وہ (اعظم خان) ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں جس میں ضمانت کی درخواست کی جائے اور جلد سماعت کی جائے۔
مسٹر خان نے اپنی درخواست میں ریاست کی بھارتیہ جنتا



پارٹی کی قیادت والی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ان سے متعلق عدالتی مقدمات کی پیش رفت میں تاخیر کر رہی ہے۔ اس وجہ سے انہیں عبوری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔
مسٹر خان نے الزام لگایا کہ مقدمات کی قانونی کارروائی کو آگے نہ بڑھانے کے پیچھے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا مقصد انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا تھا۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے جنوری میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے خلاف ریاست میں کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں اور وہ عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.