نئی دہلی، 4 اکتوبر:-سپریم کورٹ نے وادی کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال معاملے میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حلف نامہ کے مضمون پر آج سخت اعتراض کیا ۔
ایسوسی ایشن نے نئے حلف نامہ میں ہندوستان میں جموں و
کشمیر کے الحاق پر سوالات اٹھائے ہیں۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے حالانکہ تسلیم کیا کہ ماضی میں اس معاملے کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے یہ پوچھ کر غلطلی کی تھی کہ جموں و کشمیر کی سڑکوں پر لوگ مظاہرہ کیوں کررہے ہیں۔
خاص خبریں