the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کرکے گزشتہ سال دسمبر میں ہریدوار میں منعقدہ 'دھرم سنسد' میں مسلم طبقے کے خلاف قابل اعتراض اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں درج مقدمات میں پیش رفت کی اسٹیٹس رپورٹ 22 اپریل سے پہلے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے ہماچل پردیش میں 17 اپریل کو ہریدوار کے طرز پر مجوزہ دھرم سنسد کے انعقاد پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کے بعد بدھ کے روز ہماچل



پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
عدالت عظمیٰ نے دھرم سنسد کے پروگراموں کے ذریعہ منافرت پھیلانے اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے والوں کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کرنے کے لیے درخواست گزار صحافی قربان علی اور سینئر ایڈو کیٹ انجنا پرکاش (سابق جج، پٹنہ ہائی کورٹ) کی درخواست پر دونوں حکومتوں کو یہ ہدایات جاری کیں۔
درخواست گزار قربان علی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے اتوار کے روز ہماچل پردیش میں مجوزہ دھرم سنسد پر روک لگانے کی ہدایت مانگی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.