نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) اپنے 26 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ کے ذریعے چرچا میں آئی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش واریئر کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گا۔
پریا نے فلم 'ارو اُدار لو' کے گانے 'مانكيہ ملرائے پووی ‘
کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی اعلیٰ عدالت سے درخواست کی ہے۔
پریا کی جانب سے وکیل ہریش بيرن نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیس خاص طور سے ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔