the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

سپریم کورٹ میں جمعرات کو عبادت گاہ قانون پلیسز آف ورشپ ایکٹ پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ عدالت اس معاملے کی سماعت کرے گی لیکن اگلی سماعت تک نئے مقدمات پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ نئے مقدمات دائر ہو سکتے ہیں لیکن عدالت ان پر کوئی سماعت یا کارروائی نہیں کرے گی۔ دریں اثنا، مرکزی حکومت کو ہدایت دی گئی کہ وہ چار ہفتوں کے اندر عدالت میں تمام زیر التوا درخواستوں پر اپنا جواب داخل کرے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے مقدمات ابھی زیر التوا ہیں، جن میں متھرا اور گیانواپی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔سماعت کے دوران چند وکلاء نے مختلف عدالتوں کی جانب سے دیے گئے سروے کے احکامات پر اعتراض ظاہر کیا لیکن سپریم کورٹ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایک وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت 10 مذہبی مقامات سے



متعلق 18 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔جسٹس کے وی وشواناتھن نے واضح کیا کہ اگر سپریم کورٹ میں کوئی معاملہ زیر سماعت ہے تو سول عدالتیں ان کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ چار ہفتوں میں مرکز جواب داخل کرے اور تمام فریقین کو ان جوابات پر اپنے اعتراضات جمع کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے تجویز دی کہ ایک پورٹل یا کوئی ایسا نظام ترتیب دیا جائے جہاں تمام جوابات آسانی سے دیکھے جا سکیں۔ اس پر سالیسٹر جنرل نے کہا کہ گوگل ڈرائیو لنک جیسا کوئی پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو مزید چار ہفتوں کا وقت دیا تاکہ وہ اپنے جوابات جمع کر سکیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جب تک یہ مقدمہ زیر سماعت ہے ملک بھر میں ایسے نئے مقدمات پر ٹرائل کورٹ میں کوئی سماعت نہیں ہوگی۔ مقدمے دائر کیے جا سکتے ہیں، مگر ان پر کارروائی نہیں ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.