the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) مہاراشٹر میں تازہ سیاسی بحران سے متعلق تنازعہ پر سپریم کورٹ نے پیر کو باغی شیوسینا ایم ایل ایز کو 12 جولائی تک عبوری راحت دی اور قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ، مرکزی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے شیوسینا کے ’باغی‘ کیمپ کے لیڈر، ایکناتھ شنڈے اور ایک دیگر باغی ایم ایل اے کی جانب سے بھرت گوگاوالے کی درخواستوں پر مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر، مرکزی حکومت اور دیگر کونوٹس جاری کرکے اپنا موقف



پیش کرنے کے لئے کہا۔
بنچ نے درخواست گزاروں-شیو سینا کے باغی ایم ایل اے کو ڈپٹی اسپیکر کے سامنے اپنا جواب داخل کرنے کے لیے عبوری راحت دی ہے۔ انہیں 12 جولائی کی شام 5 بجے تک اپنا جواب داخل کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے آج (27 جون) کی شام 5.30 بجے تک اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ممبران اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے سے متعلق نوٹس کا جواب داخل کرنے کے وقت کی حد بڑھاکر 12 جولائی کردی ہے۔
بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.