the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت نائب صدر کی رہائشی اور دیگر عمارتوں کی مجوزہ تعمیر کے لیے زمین کے استعمال کے لیے ضروری قانونی تبدیلیوں کو چیلنج کرنے والی ایک رٹ پٹیشن کو منگل کے روز خارج کر دیا۔
جسٹس اے۔ جسٹس ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی ڈویژن بنچ نے فریقین کے دلائل پر غور کرنے کے بعد عرضی خارج کر دی۔
بنچ نے مرکزی حکومت کی اس دلیل سے اتفاق کیا کہ پروجیکٹ کے تحت زمین کے اس حصے کو نائب صدر کے رہائشی علاقے کے طور پر بنانے کی تجویز حکومت کا پالیسی



فیصلہ ہے۔
عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے اس استدلال کو مسترد کر دیا کہ پروجیکٹ کے تحت زمین کا وہ حصہ ماضی میں تفریحی میدان کے طور پر دکھایا گیا تھا اس لیے اسے برقرار رکھا جائے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروجیکٹ کے تحت پلاٹ نمبر ایک کے استعمال سے متعلق قانونی تبدیلی کو راجیو سوری نامی شخص نے چیلنج کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے قبل ازیں ہزاروں کروڑ کے اس پروجیکٹ سے متعلق ایک اور عرضی کو اس سے قبل خارج کیا جاچکا ہے ۔
وزیر اعظم مودی کے پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کواس سے قبل بھی سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کی منظوری ملی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.