نئی دہلی،27 نومبر :- سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں ملزمین کے ساتھ زیادتی کے خلاف سخت قانون بنانے کے لئے دائر ایک عرضی پر سماعت کرنے سے آج انکار کردیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی
تین رکنی بنچ نے سابق وزیر قانون اشونی کمار کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ قانون سازی اس کا کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اس کے لئے پارلیمنٹ کو حکم نہیں دے سکتے۔