the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی صداقت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بر وقت پر غور کرے گی چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کچھ عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل اور اے ایم سنگھوی کی طرف سے جلد سماعت کے لئے خصوصی ذکر کئے جانے کے بعد درخواست پر بر وقت غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متعلقہ بل منظور ہونے کے بعد پانچ اپریل کو نئے قانون کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری مل



گئی۔ 
وقف (ترمیمی) بل ( پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہو گیا تھا، لیکن اس وقت صدر جمہوریہ کی منظوری نہیں ملی تھی) کے جواز کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ عرضی داخل کرنے والوں میں کانگریس ایم پی محمد جاوید ، آل انڈیا مجلس اتحاد پی المسلمین کے سر براہ اور ایم پی اسد الدین اویسی اور دہلی سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان شامل ہیں۔ 
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس ، جمعیۃ علماء ہند ، سمستا کیرالہ جمعیت العلماء جیسی تنظیموں نے بھی سپریم کورٹ میں رٹ عرضیاں دائر کی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.