نئی دہلی،یکم اپریل (ایجنسی) سپریم کورٹ نے "ووٹر ویریبل پیپر آڈٹ ٹرائل " (وي وی پیٹ ) کی 50 فیصد سے زیادہ پرچیوں کی تصدیق کرنے کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے موقف پر جواب کے لئے 21 پارٹیوں کے رہنماؤں کو آٹھ اپریل تک کا وقت دیا ہے ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے 21 سیاسی پارٹیوں کے اہم
رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیر کو کمیشن کے جواب پر درخواست گزاروں سے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کو کہا۔ کمیشن کا موقف ہے کہ اگر وی وی پیٹ کی 50 فیصد سے زیادہ ایک پرچی کی دوسری پرچی سے تصدیق الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانے پر ووٹوں کی گنتی میں کم از کم چھ دنوں کی تاخیر ہوگی۔کورٹ نے اس مسئلہ پر درخواست گزاروں کو آٹھ اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔ قابل غور ہے کہ کمیشن نے اپنے جواب میں وی وی پیٹ کی 50 فیصد سے زیادہ پرچيوں کی تصدیق ای وی ایم سے کرانے کی 21 سیاسی جماعتوں کے مطالبات کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔