the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
(اعتماد)

مجلس العلماء والحفاظ قطب اللہ پور کی جانب سے حلقہ قطب اللہ پور کے لئے بی آرایس کے تائید کا اعلان۔ 
بتاریخ 26 نومبر بروز اتوار مجلس العلماء والحفاظ قطب اللہ پور کی جانب سے ویڈیو پیام جاری کیا گیا اور کہا کہ الیکشن کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حلقہ قطب اللہ پور کے موجودہ امیدوار جناب کے پی ویویکا نند کے سامنے مسلمانوں کے کچھ مطالبات رکھے گئے تھے اور ہمارے حلقہ قطب اللہ پور کے امیدوار کے پی ویویکا نند نے ان مطالبات کو مکمل کرنے کا تیقین دیا ہے۔ جس کے بعد تمام علماء کرام نے موجودہ امیدوار کی تائید کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ موجودہ حکومت کی میعاد بدامنی اور فسادات سے محفوظ رہی اور بہت ساری اسکیمات سے اقلیتوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ



موجودہ حالات کے نزاکت کو سمجھتے ہوئے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور موجودہ امید وار حلقہ قطب اللہ پور کے کے پی ویویکا نند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

 اس موقع پر حلقہ قطب اللہ پور کے تمام مکاتب فکر کے علماء موجود ر ہے جس میں قابل ذکر مولانا محمد حنیف خان صاحب قاسمی مولانا محمد امتیاز الدین صاحب قاسمی مولانا مفتی محمد ریاض الدین صاحب مولانا عبد الواحد صاحب حسامی مولانا اسلم صاحب رحمانی مولانا حافظ عبد الرحمن صاحب مولانا حافظ منیر الدین صاحب، مولانا ارشاد عالم صاحب قاسمی، حافظ علی بن عود صاحب جامعی، حافظ فیاض صاحب خیری، حافظ محمد اسماعیل صاحب حسامی، مولانا عبد الصمد صاحب قاسمی، حافظ عرفان صاحب، تمام علماء وائمہ نے مجلس العلماء والحفاظ قطب الله پور کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے ویڈیو پیام جاری کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.