نئی دہلی،23فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنندا پشکر معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر آج دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔
مسٹر سوامی نے سابق مرکزی وزیر
ششی تھرور کی اہلیہ سنند ا پشکر موت معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔
عدالت عظمی نے مسٹر سوامی دلیل سننے کے بعد دہلی پولیس نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔