نئی دہلی ،30ستمبر(ایجنسی)ملک میں ہی تیار برہموس سپرسونک کروز میزائل کا آج اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیاگیا وزارت دفاع کے مطابق دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او)اوربرہموس ایئر واسپیس نے یہ تجربہ صبح 10 بجکر 20منٹ پرکیا تجربہ کے دوران میزائل نے اپنی مقررہ 290کلومیٹر کی دوری کو کامیابی کے ساتھ پوراکیااس تجربہ کے ساتھ ہی برہموس میں لگے ملکی آلات کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے اور اس سے دفاعی شعبہ میں ملک کی حصہ داری اورمیک ان انڈیا پروگرام کو کافی تقویت ملی ہےوزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آرڈی او،برہموس اور
میزائل سے منسلک صنعتوں کو کامیاب تجربہ کے لیے مبارک باد دی ہے ڈی آرڈی او کے چیئرمین جی ستیش ریڈی اور میزائل اور اسٹریٹجک نظام کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایس آر پرساد نے بھی سائنس دانوں کو مبارک دی ہے برہموس ایئرواسپیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سدھیر کمار مشرا ،ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دشرتھ رام اور آئی ٹی آر کے ڈائریکٹر بی کے داس نے میزائل تجربہ کے لیے مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل قائم کیااور پورے مشن کی نگرانی کی ۔
ہندستان اور روس کےذریعہ مشترکہ طورپر تیار کیا گیا برہموس میزائل فوج کی تینوں شاخوں میں شامل کیا جاچکا ہے ۔