ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) آبدوز آئی این ایس ویلا کو جمعرات کو ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ کی موجودگی میں بحریہ میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرسنگھ نے کہا کہ آئی این ایس ویلا کی شمولیت سے بحریہ کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کلوری کلاس آبدوز پروجیکٹ-75 کے تحت کل چھ آبدوزوں کو شامل کرنا ہے اور آئی این ایس ویلا کو سروس
میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اس کلاس کی چوتھی آبدوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’آتم نربھر بھارت‘کے خواب کو آگے بڑھانے کے لیے اس آبدوز میں دیسی بیٹری اور جدید مواصلاتی نظام نصب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جنگی جہاز آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو 21 نومبر کو بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔یہ تباہ کن میزائلوں سے لیس ہے۔
آئی این ایس ویلا 221 فٹ لمبی، 40 فٹ اونچا اور 1565 ٹن وزنی ہے۔ یہ آبدوز خصوصی سٹیل سے بنی ہے۔