the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ: ضمنی انتخابات میں تاریخی جیت سے خوش سماجوادی پارٹی (ایس پی ) صدر اکھلیش یادو 23 سال کی کڑواہٹ کو درکنار کرکے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کے گھر پہنچ گئے، جن کا محترمہ مایاوتی نے بھی پرزور استقبال کیا۔ اکھیلیش یادو کے ساتھ ایس پی کے قدآور لیڈر محمد اعظم خان بھی تھے، جبکہ محترمہ مایاوتی کی رہائش گاہ پر بی ایس پی کے سینئر لیڈر ستیش مشرا بھی ملاقات میں شامل تھے۔

گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے آج آنے والے نتائج کے بعد مسٹر یادو، محترمہ مایاوتی کے گھر پہنچ گئے۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کی تفصیلات فوری طور پر نہیں معلوم ہوسکی ہیں، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کے ذریعے 2019 میں لوک سبھا کے عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کے اتحاد کی بنیاد تیار ہو گئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کی جیت میں بی ایس پی کی حمایت کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ نتائج آنے سے پہلے ہی ایس پی کے سینئر لیڈر رام گووند چودھری نے محترمہ



مایاوتی سے ملاقات کی تھی اور اب مسٹر اکھیلیش یادو ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بطور وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی مدت کار میں دو جون 1995 کو لکھنؤ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں سماجوادی کارکنوں کی طرف سے محترمہ مایاوتی کے ساتھ ناروا سلوک کئے جانے کے بعد ایس پی اور بی ایس پی میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔ مایاوتی ذاتی طورپر ایس پی کے لیڈروں سے ناراض تھیں۔ انہوں نے ملائم سنگھ یادو اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو کے خلاف کئی بار تلخ تبصرے کئے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں جیت سے دونوں پارٹیاں خوش ہیں۔ اکھلیش یادو نے اسے سماجی انصاف کی جیت قرار دیا ہے۔ مسٹر یادو کے بیان سے لگنے لگا ہے کہ 2019 میں لوک سبھا کے عام انتخابات میں بھی دونوں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سال 1993 میں اسمبلی کے انتخابات کے لیے ملائم سنگھ یادو اور بی ایس پی کے بانی کانشی رام کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے ایس پی-بی ایس پی اتحاد اقتدار میں آئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.