the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

رائےپور:طلباء کو بورڈ کے امتحانات میں دو بار بیٹھنے کا موقع ملے گا۔نئے تعلیمی سیشن26-2025 سے طلباء کو سال میں دو بار 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کا اختیار ملے گا۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس تعلق سے اعلان کیاہے۔یہ اعلان انہوں نے رائے پور کے پنڈت دین دیال اپادھیائے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں پی ایم شری (پرائم منسٹر اسکول فار رائزنگ انڈیا) اسکیم شروع کرنے کے بعد 211 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کا ایک مقصد طلباء پر تعلیمی دباؤ کو کم کرنا ہے۔اس کے علاوہ طلباء کو فن، ثقافت اور کھیل جیسی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے پر بھی زور



دیاجارہاہے۔
این ای پی 2020 کے تحت مرکز کے منصوبے پر، دھرمیندر پردھان نے کہا کہ26-2025کے تعلیمی سیشن سے، طلباء کو 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں دو بار بیٹھنے کا موقع ملے گا۔گزشتہ سال اگست میں وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کردہ نئے نصابی فریم ورک این سی پی کے مطابق، بورڈ کے امتحانات سال میں کم از کم دو بار منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے کا مناسب وقت اور موقع ملے۔ انہیں بہترین اسکور برقرار رکھنے کا اختیار بھی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ این ای پی کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن طلباء کو تناؤ سے پاک رکھنا، انہیں معیاری تعلیم سے مالا مال کرنا، طلباء کو ثقافت سے منسلک رکھنا اور انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔ یہ 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا فارمولا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.