the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بنگلورو، 10 فروری (یو این آئی) کرناٹک ہائی کورٹ کی تین ججوں کی بنچ نے جمعرات کو کالجوں میں حجاب پہن کر کلاسوں میں داخلہ لینے کی درخواست کرنے والوں کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا اور حجاب تنازع پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
کرناٹک کے چیف جسٹس رتوراج اوستھی نے کہاکہ ہم اس معاملے پر جلد از جلد فیصلہ دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن تب تک ہمیں لگتا ہے کہ امن بحال ہونا چاہیے۔ اس دوران طالبات کو مذہبی لباس پہننے پر اصرار نہیں کرنا چاہیے جو ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔
درخواست گزاروں



کے وکیل دیودت کامت نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء کے حقوق کو کم کرنے کے مترادف ہے۔جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ چند دنوں کی بات ہے عدالت سے تعاون کریں۔ ہم کیس کی سماعت کے دوران تمام مذہبی رسومات کو اپنانے سے روک دیں گے۔
سماعت کے دوران جسٹس اوستھی نے وکیل کامت کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بنچ کو لگتا ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ سنگل بنچ نے معاملے کو بڑی بنچ کو بھیج دیا ہے۔سنگل بنچ کے جسٹس کرشنا ایس دکشت پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے میں اہم آئینی امور شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.