امراوتی/30جنوری(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو نے پیر کے روز 9ویں جماعت کی طالب علم ویشنوی کو امراوتی کا برانڈ سفیر مقرر کیا ہے، پریش میں منڈی پلی گاؤں میں رہنے والی چھوٹی سی بچی ویشنوی نے وہ کارنامہ کیا ہے ، جسکے بارے میں شاید تصور ہی کیا جاسکتا ہے.
سال
2014 میں، آندھرا پردیش سے الگ ہوکر ایک نئی ریاست تلنگانہ بن گیا تھا، اسکے بعد آندھرا کے پاس اپنی ریاست کا بحران آگیا کیونکہ حیدرآباد تلنگانہ کے حصہ میں چلا گیا تھا، آندھرا کے چیف منسٹر نے کسی شہر کو دارلحکومت کے طور پر چننے کے بجائے ایک نئی دارلحکومت بسانے کا فیصلہ کیا جس سے امراوتی کا نام دیا گیا تھا.