غزہ، 24 اکتوبر (یواین آئی)فلسطینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد اسرائیلی اقدامات سے نہیں رکے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اسرائیل کو غزہ کے خلاف قتل کا لائسنس دے رہے ہیں، غزہ میں ہمارے لوگ اسرائیلی کلنگ مشین کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلسطینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو قتل
عام اور تباہی کے لیے سیاسی کور فراہم کر رہے ہیں۔ قبل ازیں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور القدس پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اشتیے نے فلسطین کی سرکاری ایجنسی ڈبلیواے ایف اے سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے جرائم کو صدر محمود عباس کی ہدایت پر بین الا قوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔