the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر، 19 ستمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں جمعرات کو مسلسل 46 ویں دن بھی ہڑتال رہی۔ اگرچہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کلی طور پر معطل ہے تاہم بڑی تعداد میں نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
جہاں وادی بھر میں دکانیں و تجارتی مراکز دن کے وقت بند رہتے ہیں وہیں گرمائی دارالحکومت سری نگر کے کچھ حصوں میں اب نماز فجر کی ادائیگی کے بعد دکانیں کھل جاتی ہیں اور لوگ بھی یکایک ظاہر ہوکر خریداری کرتے ہیں تاہم نو بجتے ہی دکانیں فوراً بند ہوجاتی ہیں اور بازاروں میں ایک بار پھر اگلے فجر تک ہوکا عالم چھا جاتا ہے۔
ادھر سری نگر میں قائم سبزی منڈیوں میں فجر ہوتے ہی لوگوں کی اس قدر بھیڑ لگ جاتی ہے کہ صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی ساری



سبزی بک جاتی ہے جو گاہک ایک گھنٹے کے بعد منڈی میں آتا ہے تو اس کو خالی ہاتھ ہی واپس گھر لوٹنا پڑتا ہے۔
یونس احمد نامی ایک عینی شاہد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ فجر ہوتے ہی سری نگر کے سول لائنز میں بیشتر دکانیں کھل جاتی ہیں اور دکانوں پر خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں لگتی ہیں۔
انہوں نے بتایا: 'فجر کے بعد ہی سول لائنز میں دکانیں کھل جاتی ہیں اور ان پر مختلف چیزوں خصوصاً اشیائے خوردنی کی خریداری کے لئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگتی ہیں، گاڑیاں بھی چلتی ہیں اور لوگوں کی گہماگہمی سے بازاروں میں رونق آتی ہے تاہم نو بجتے ہی دکانیں بھی یکایک بند ہوجاتی ہیں اور لوگ بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ بعد ازں اگلے فجر تک بازاروں میں ہوکا علم طاری رہتا ہے'۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.