سری نگر، 14نومبر:- شمالی کشمیر میں منگل کے روز ریل خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل رکھی گئی۔
یہ خدمات ضلع کپواڑہ کے زچلڈارہ میں پیر کی شام ہونے والے مسلح تصادم میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف
احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر معطل رکھی گئی ہے۔
اس دوران ضلع بارہمولہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ان کے آبائی علاقوں پلہالن اور براٹھ کلان سوپور میں منگل کو مکمل ہڑتال کی گئی۔