جموں ، 11جولائی :- جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں کی گاڑی پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے خلاف منگل کو جموں میں ہڑتال کی گئی۔
ہڑتال کی کال جموں چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹریز نے دی تھی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پنتھرس پارٹی نے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ہڑتال کے دوران جموں میں مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے بھی دیے گئے۔