the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:تلنگانہ بھرمیں آج سال نو تقاریب کیلئے زور وشور سے تیاریاں  کی جارہی ہیں۔نئے سال کے استقبال کے لئے جگہ جگہ جشن منایاجائےگا۔جس کے پیش نظر خاص طورپر نوجوانوں میں جوش وخروش دیکھاجارہایے۔جبکہ پولیس نئے سال کے پس منظر میں خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی نہ چلانے کی اپیل کی جارہی ہے۔اورضرورت پڑنے پر ٹیکسی اور آٹو بک کرنے کامشورہ دیاجارہاہے۔ پولیس نے بتایا کہ آج رات 8 بجے سے ڈرنک ڈرائیو اورڈرگ ڈیٹیکشن  ٹسٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ اگر شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئےتو سخت



کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پرگاڑیوں کو ضبط کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا اور 10ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھ ماہ قید کا امکان ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ تیز رفتار گاڑی چلانے اور عوام کیلئے پریشانی کا باعث بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی آفس سےتمام پولس کمشنریٹ اور ایس پی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ریاست بھر کے تمام ٹریفک اور لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کے تحت چیک پائنٹس قائم کرنے اور بریتھ انالائزر ٹسٹ کرنے کو لازمی قرار دیاگیاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.