پٹنہ 10 ستمبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے ” پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا “ کو دیہی علاقوں کو خوشحال بنانے کا منصوبہ بتایا اورکہاکہ گاﺅں کے مضبوط ہونے سے ہی ملک مضبوط ہوگا مسٹر مودی نے جمعرات کو آن لائن توسط سے بہار سمیت 21 ریاستوں میں ” پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا “ کا آغاز کرنے کے بعد بھوجپوری زبان میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ ’روا سبھے کے پرنام با۔۔ دیشوا خاطر ۔ ۔ بہار خاطر ۔۔ گاﺅں کے زندگی آسان بناوے خاطر آﺅر ویوستھا ٹھیک کرے کے خاطر ڈیر
ی آﺅر کرشی سے جڑے سینکڑوں کروڑ کے یوجنا کے لوکار پن بھئل با۔ ایکرا خاطر سونسے بہار کے لوگن کے بدھائی دے تانی ۔“
وزیراعظم نے کہاکہ آج جتنے بھی منصوبوں کی شروعات ہوئی ہے ان کا ہدف گاﺅں کو اتنا مضبوط بنا ناہے کہ وہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کی طاقت بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو ریو لیوشن یعنی مچھلی پروری ، وہائٹ ریولیوشن یعنی ڈیری سے منسلک کام اور سوئٹ ریولیوشن یعنی شہد سے منسلک کاموں سے گاﺅں کو خوشحال بنانے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گاﺅں مضبوط بنے گا تو ملک مضبوط بنے گا۔