the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) عام انتخابات 2019 کے تیسرے مرحلے کے لئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 15 ریاستوں کی کل 117 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور ووٹرز اس میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ بہار کی 5، اتر پردیش کی 10، مغربی بنگال کی 5، مہاراشٹر کی 14، کرناٹک کی 14، گجرات کی سبھی 26، جموں و کشمیر کی 1، اڈیشہ کی 6، آسام کی 4، تمل ناڈو کی 1، چھتیس گڑھ کی 7، کیرالہ کی سبھی 20، گوا کی 2، تریپورہ کی 1، دادر حویلی اور دمن دیو کی 1 سیٹ پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جن 117 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے وہاں مجموعی طور پر 1622 امیدوار میدان میں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کئی دیگر اہم سیاسی شخصیتوں نے بھی صبح سویرے ووٹنگ کے حق کا استعمال کیا۔ ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپنی ماں ہیرابین سے ملاقات کر کے ان کا آشیرواد لیا۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہ گاندھی نگر کے رانپ پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہتھیار آئی ای ڈی ہے جبکہ جمہوریت کی طاقت ووٹر آئی ڈی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.