: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 7مئی (یواین آئی) اے پی کے وشاکھاپٹنم کے کمیکل پلانٹ سے اسٹرئین گیس کے اخراج کے سبب تقریبا 5افراد بشمول ایک 8سالہ لڑکے کی موت واقع ہوگئی اور 200سے زائد افراد بیمارپڑگئے جن کو علاج کے لئے وشاکھاپٹنم کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایاگیا۔مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے ایک پرائیویٹ نیوزچینل سے بات کرتے ہوئے توثیق کی ہے کہ پانچ افراد کی موت گوپال پٹنم علاقہ کے قریب واقع ایل پی پولی مرس کمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج کے سبب ہوئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ان تمام کی موت بندرگاہی شہر میں واقع کنگ جارج اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ایمبولنس اور فائر انجنس کے ساتھ ساتھ پولیس کمیکل پلانٹ پہنچ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس پلانٹ کی گیس تین کیلو میٹر کے احاطہ میں پھیل گئی جس سے تقریبا پانچ مواضعات متاثر ہوگئے۔سینکڑوں افراد اس زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔بتایاجاتا
ہے کہ اس واقعہ کے سبب پانچ مواضعات بشمول آرآر وینکٹاپورم،پداپورم،بی سی کالونوی اور کمپارالاپالم متاثر ہوئے۔کمیکل گیس پلانٹ کے قریب رہنے والے افراد نے آنکھیں جلنے اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔اس واقعہ کے سبب کئی گائیوں اور کتوں کی بھی موت ہوگئی۔گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوپال پٹنم کے ایل جی پالی مرس میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان مقامات کو نہ جائیں اور اپنے مکانات سے نہ احتیاطی اقدام کے طورپر نہ نکلیں۔ماسک پہنے ہوئے لوگ لوگوں کو منتقل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے ہیں۔گیس کے اخراج کی اصل وجہ کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آرایف کی ٹیمیں اس علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں اور بچاو کارروائی جاری ہے۔