نئی دہلی 12 جولائی :- ریزرو بینک کے گورنر ارجیت پٹیل نے آج ایک پارلیمانی کمیٹی سے کہا کہ 500 اور ایک ہزار روپے کے بند کئے گئے پرانے نوٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے کیونکہ بند کئے گئے نوٹ ابھی نیپال سے آ رہے ہیں اور بینکوں کو پرانے نوٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔
مسٹر پٹیل مالیات سے متعلق
پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے آج پیش ہوئے اور اراکین کو نوٹوں کی منسوخی کے بارے میں معلومات دی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران اراکین کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک خاص ٹیم رات دن نوٹوں کی گنتی کا کام کر رہی ہے اور اتوار کو چھوڑ کر انہیں کوئی دیگر چھٹی نہیں دی جا رہی ہے۔