نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ کے چھوٹے وارشپ دوناگری کی آج گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ، کولکاتہ میں نقاب کشائی کی جائے گی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے پروجیکٹ 17 اے کے تحت بنائے گئے اس چوتھے جنگی شپ کو کولکاتہ کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے بنایا ہے اور اسے ریاست اتراکھنڈ کے ایک پہاڑی سلسلے کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پی-17 فریگیٹ (شیوالک) کلاس جہاز ہے جو نئے اسٹیلتھ فیچرس، جدید ہتھیاروں اور سینسرز
وپلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہے۔
یہ بحریہ کے لیے لینڈر کلاس اے ایس ڈبلیوفریگیٹ کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے جس نے 5 مئی 1977 سے 20 اکتوبر 2010 33 سال تک خدمات انجام دیں اور مختلف چیلنجنگ مشنز اور کثیر القومی مشقوں میں حصہ لیا۔
پی-17 اے پروجیکٹ کے پہلے دو شپ کو 2019 اور 2020 میں لانچ کیاگیاتھا۔ تیسرے شپ (اودے گری) کی گزشتہ 17 مئی کولانچنگ ہوئی تھی۔ چوتھے جہاز کا اتنے کم وقت میں شروع کیاجانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک صحیح طریقے سے جہاز سازی کے معاملے میں خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔