the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/2جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ میں آج بظاہر پہلا راؤنڈ اقلیتی فرقے کے حق میں رہا جب عدالت عظمی نے تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کے آئینی جواز کو للکارنے والی ثمینہ بیگم کی عرضی کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔ 
ہندستان کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے فیصلہ سنایا کہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کی طرف سے جوابی حلف نامے داخل کئے جانے کے بعد اپنی میعاد کے اندر زیرسماعت آئے گا ۔ بنچ میں جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچڈ بھی شامل تھے۔ 
ہند یونین کی طرف سے بھی جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی گئی جو بنچ کی طرف سے دے دی گئی۔ 
قبل ازیں مرکزی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا



کہ اگرچہ کثرت ازدواج اور نکاح حلالہ کا تعلق مسلم پرسنل لاء سے ہے لیکن ہندستانی آئین کے تحت یہ دونوں طریقے عدالتی نظرثانی سے مبرا نہیں۔

سپریم کورٹ میں ثمینہ بیگم ، نفیسہ خان، ایم محسن اور بی جے پی لیڈر اور ایڈووکیٹ اشون کمار اپادھیائے کی عرضیاں داخل ہیں جن میں تعدد ازدواج ، نکاح حلالہ، شیعوں میں ہونے والا عارضی نکاح متعہ اور سنیوں میں ہونے والی مختصر مدتی شادی مسیار کے آئینی جواز کوللکارا گیاہے۔ 
یہ عرضیاں اس بنیاد پر داخل کی گئی ہیں کہ ان سے آئین کی دفعات 14، 15اور 21 کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
مسٹر اپادھیائے نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہرچند کہ مختلف مذاہب کے اپنے پرسنل لاءہیں لیکن انہیں آئینی جوازاور آئینی اخلاقیات سے لازمی طور پر ہم آہنگ ہونا چاہئے تاکہ آئین کی دفعات 14، 15 اور 21 کی خلاف ورزی نہ ہو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.