نئی دہلی ،11ستمبر(یواین آئی)ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے
۔
مسٹر گڈکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن لوگوں کی زندگی محفوظ ہونی چاہئے ۔
ٹریفک جرمانہ کی رقم بڑھانے پر انھوں نے کہاکہ یہ آمدنی بڑھانے کی اسکیم نہیں ہے ۔