ذرائع:
حیدرآباد: آٹو یونین ٹی اے ٹی یو کے صدر ویمولا ماریانے جمعہ کو ریاست بھر میں آٹو بند کااعلان کیاہے۔ انہوں نے چہارشنبہ کے روز اوپل کے ملاپور میں آٹوبند سے متعلق وال پوسٹر کارسم اجراء انجام دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیور بند میں حصہ لیں گے اور اضلاع میں جگہ جگہ احتجاج کریں گے۔ 16 تاریخ کو صبح 10 بجے حیدرآباد کے سندرایا وگیان کیندرم سے نارائن گوڑہ اسکوائر تک ایک بڑی آٹو ریلی نکالی جائے گی۔انہوں نے تمام آٹو ڈرائیوروں سے اس ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے انتباہ دیاکہ ریلی کو روکنے کی کوشش کی گئی
تو حکومت کو اچھاسبق سکھایاجائےگا۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی مفت بس اسکیم کے نتیجے میں آٹو ڈرائیور اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور خودکشی کر رہے ہیں۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو سبق سکھایا جائے گا اگر ان کے مسائل حل نہیں ہوئے اور امیدواروں کی مہم کو ہر قدم پر روک دیا جائے گا۔ویمولاماریانے آٹوز پر اسٹیکر چسپاں کرنے اور بند کو کامیاب بنانے کی آٹوڈرائیوروں سےاپیل کی۔اس موقع پرستیا رمیش، نرنجن، رامانجنیولو، سی ایچ سائی کمار، اے سری نواسولو اور دیگر موجودتھے۔