: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مہاکمبھ نگر، 29 جنوری (یواین آئی) مہاکمبھ نگر کے تیسرے ’’امرت اسنان‘‘، مونی اماوسیہ پر سنگم گھاٹ کے قریب بھگدڑ میں کئی عقیدت مندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ذرائع نے بتایا کہ بھاری بھیڑ
کی وجہ سے سنگم گھاٹ میں رات 2 بجے کے قریب بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے زخمیوں کو مہاکمبھ نگر کے سینٹرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔