the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر ، 17 اکتوبر (ایجنسی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے علاقہ فتح کدل میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ جنگجو معراج الدین بانگرو سمیت 3 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ مسلح تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار کمل کشور بھی جاں بحق ہوا۔ جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ فتح کدل میں ہونے والے مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ جنگجو معراج الدین بانگرو ، اس کے ساتھی فید مشتاق وازہ سمیت 3 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر میں مہلوک پولیس اہلکار کمل کشور کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا "تصادم میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ دو کی شناخت معراج الدین بانگرو اور فید مشتاق وازہ کے طور پر



ہوئی ہے۔ تیسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے"۔ 


پولیس سربراہ نے کہا کہ معراج الدین بانگرو مختلف جنگجویانہ کاروائیوں اور ہتھیار چھیننے کے واقعات میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا "اس کی ہلاکت سے سری نگر میں امن بحال ہوگا"۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پھول مالائیں رکھنے کی تقریب میں سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کرکے مہلوک پولیس اہلکار کمل کشور کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

انتظامیہ نے جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر سری نگر کے تمام تعلیمی اداروں بشمول کشمیر یونیورسٹی میں آج درس وتدریس کا عمل معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع سری نگر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں۔ پائین شہر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.