لکھنؤ ،15 نومبر :- جودھیا کے مسجد مندر تنازعہ کو صلح،سمجھوتےسے حل کرنے کی جاری کوششوں کے درمیان آج روحانی گرو شری شری روی شنکر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق تقریباً چالیس
منٹ تک ہونے والی بات چیت کے دوران مندر کی تعمیر کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ مندر مسجد تنازعہ کا تصفیہ عدالت سے باہر صلح سمجھوتے سےہو جائے تو بہتر رہے گا اورعدالت بھی اس میں مدد کو تیار رہے گا۔