: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری ہری کوٹہ/12جنوری(ایجنسی) ہندوستانی خلائی ایجنسی (اسرو)نے 31سٹلائیٹس بشمول کارٹوسیٹ 2سلسلہ کی سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ آندھراپردیش کے ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا ہے۔یہ اسرو کی سال کی پہلی کامیابی ہے کیونکہ نئے سال کے موقع پر پہلی مرتبہ اسرو کی جانب سے سٹلائیٹس کو چھوڑاگیا ہے۔
چارمرحلہ والے پی ایس ایل وی سی
40کو کامیابی کے ساتھ آج صبح 9بجکر 29منٹ پر چھوڑا گیا ۔ اس کی کامیابی کے ساتھ ہی خلائی ایجنسی نے راحت کی سانس لی ہے کیوں کہ اس سے قبل پی ایس ایل وی سی 39مشن گزشتہ سال اگست میں ناکام ہوگیا تھا ۔اس کے کام نہ کرنے کے سبب آئی آراین ایس ایس ۔ون ایچ کوم خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا تھا ۔کارٹوسیٹ 2کا وزن 710کلو گرام ہے ۔زمین کے مشاہداتی سیٹیلائٹ کو اس کے چھوڑنے کے 1040سکنڈس کے بعد ہی مدار میں نصب کر دیاگیا۔