: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ۔۔۔۔۔سری دیوی کا جسد خاکی ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ ائیر پورٹ پر زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے آئی پی گیٹ نمبر 8سے ایمبولینس کے ذریعے نکالا گیا۔ ائیر پورٹ پر انل امبانی اور انل کپور بھی موجود تھے،ان کا جسد خاکی لوکھنڈ والا میں واقع ان کے گھربھاگیہ بنگلہ پہنچانے میں ٹریفک پولیس نے نے شاہراہ کو کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی۔ طیارہ میں بونی کپور، ارجن کپور اور سنجے کپور بھی موجودتھے۔سری دیوی کی موت حادثاتی تھی اور اس میں کسی طرح
کے شبہات کی کوئی گنجائش نہیں۔ سری دیوی کی دونوں بیٹیاں اور کپور فیملی کے سبھی لوگ ورلی میں واقع انل کپور کے گھر پرٹھہرے ہوئے تھے۔ جیسے ہی سری دیوی کی میت ممبئی پہنچی، سبھی لوگ بھاگیہ بنگلہ پہنچ گئے۔ بدھ کی صبح سے دوپہر تک دوستوں و رشتہ دار، شیدائیوں، فلم انڈسٹری کے لوگ اور سیاسی ہستیاں سلیبریشن کلب میں، صبح 30-9بجے سے 30-12بجے تک آخری دیدار کرینگی ۔ یہ کلب ان کے گھر کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں 30-3 سے 30-5بجے کے درمیان ویلے پارلے پون ہنس میں آخری رسومات بدھ کو ادا کی جائینگی۔واضح ہو کہ صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو رسومات کی ادائیگی کےمقام پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔