مزار شریف، 10 اگست (یو این آئی) تاجکستان سے متصل افغانستان کے شہر مزار شریف میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے حوالے سے منگل کی شام ایک خصوصی طیارہ دہلی کے لیے روانہ ہوگا افغانستان کی فوج اور طالبان جنگجؤں کے درمیان مزار شریف کے باہری علاقے میں جاری شدید جنگ کے پیش نظر مزار شریف میں فعال اپنے واحد قونصل جنرل سے بھی اہلکاروں اور کچھ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک اپیل جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ہندوستانی شہری مزار شریف کے آس
پاس رہتا ہے، تو آج دیر شام متعینہ خصوصی طیارے سے ہندوستان چلا جائے۔
ہندوستانی قونصل جنرل نے منگل کے روز ٹویٹ کیا،’مزار شریف اور اس کے آس پاس موجود ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی طیارے میں سوار ہو کر وہاں سے نکل جائیں‘۔ ہندوستانی قونصل جنرل نے کہا کہ یہ خصوصی طیارہ آج شام کو مزار شریف سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگا۔ خصوصی پرواز سے جانے کے خواہشمند ہندوستانی شہری فوراً اپنا پورا نام، پاسپورٹ نمبر، آخری تاریخ واٹس ایپ کے ذریعے 0785891303، 0785891301 نمبروں پر بھیجیں۔