نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی) کانگریس صدرراہل گاندھی نے رافیل ڈیل اور نیرو مودی معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کو سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہو ئے کہاکہ اگر پارلیمنٹ میں 15 منٹ بولنے دیا جائے تو وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے۔
تین روزہ دورے پر امیٹھی آئے مسٹرراہل گاندھی آج دوسرے دن مجھگوں میں رکن پارلیمنٹ فنڈ سے 15 کروڑ کی تعمیر شدہ بارات گھر کا افتتاح کر نے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ان کو پارلیمنٹ میں 15 منٹ بولنے دیا جائے تو وزیر اعظم وہاں کھڑے نہیں رہ پائیں گے۔
جب راہل گاندھی سے کرنسی نوٹوں کی کمی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مودی جی کے اچھے دن آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیرو مودی 30 ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا ، وزیر اعظم کچھ بھی نہیں بولے۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ لوگوں کی جیب کے 500 اور ایک ہزار کے نوٹ مسٹر وزیر اعظم نے نیرومودی کو دینے کا کام کیا۔