: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
میڈرڈ/16اکتوبر(ایجنسی) بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی اور تیز ہواؤں کے باعث اس نے شہری علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ بلند ہوتے شعلے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں تاہم 18 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود انہیں خاطر
خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر27ہوگئی ہےاور50 سےزائد زخمی ہیں جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔درجنوں فائرفائٹرز کو شہری علاقوں کی طرف آنے والی سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے تاکہ شہرکو آگ کی لپیٹ میں آنے سے روکا جاسکے۔ رواں سال جون میں بھی پرتگال کے وسط میں واقع جنگلات میں لگی بدترین آگ میں 64 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔