نئی دہلی/10ڈسمبر(ایجنسی) اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی لوک سبھا انتخابات 2019 کی تیاری تیز ہو گئی ہے. بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کو لیکر دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ جاری ہے، حالانکہ اس میٹنگ سے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے دوری بنائی ہے، اس میٹنگ میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ ممتا بنیرجی(TMC)، چندرا بابو نائیڈو (TDP)، اروند کیجریوال (AAP)، فاروق عبداللہ (NC)، ایم کے اسٹالن (DMK)، شرد پوار (NCP) سمیت تمام اپوزیشن پارٹی کے رہنما پہنچے ہوئے ہیں.
اس میٹنگ میں 17 سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں. یہ میٹنگ کئی معنوں میں اہم ہے، کیونکہ 11 ڈسمبر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے، اور پانچ اسمبلی انتخابات کے نتیجے بھی سامنے آرہے ہیں.