نئی دہلی/10جولائی(ایجنسی) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا منگل کو راشٹرپتی بھون میں رسمی خیر مقدم کیا گیا۔
مسٹر مون اپنی اہلیہ کم جنگ سوک کے ساتھ راشٹر پتی بھون پہنچے جہاں صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان استقبال کیا۔
صدر مون اپنی اہلیہ کے ساتھ اتوار کو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر پهنچے۔ وہ اسی دن شام کو اکشر دھام مندر گئے۔
مسٹر مون ے دورہ کے دوسرے دن پیر کو وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے مسٹر مودی کے ساتھ میٹرو کے سفر کا لطف اٹھایا اور میٹرو سے نوئیڈا گئے جہاں انہوں نے سیمسنگ موبائل کے دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔اپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دن مسٹر مون مسٹر مودی سے ملاقات کرکے وفد سطح کی بات چیت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ نائب صدر ونکیا نائیڈو بھی جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کریں گے۔
مسٹر مون ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے سلسلہ میں 11 جولائی کو سنگاپور کے دورے پر جائیں گے۔
جنوبی کوریا جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ اس سال کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 45 سال پورے ہو رہے ہیں۔
کوریا میں صدر کے ترجمان کے مطابق کوریا کے لئے ہندوستان ایک اہم اقتصادی پارٹنر بن گیاہے اور جزیرہ نما کوریا میں امن و خوشحالی کی کوششوں میں بھی ہندوستان کا اہم کردار ہے۔